جلسے کی اجازت

تحریک انصاف کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت مل گئی

ویب ڈیسک: اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کو جلسہ کرنے کی اجازت دے دی گئی ۔
پی ٹی آئی کو ترنول چوک کے پاس6جولائی کو جلسے کی اجازت مل گئی، اسلام آباد ہائی کورٹ نے این او سی جاری ہونے پر عامر مسعود مغل کی درخواست نمٹا دی۔
جسٹس بابر ستار نے پی ٹی آئی کی جلسے سے متعلق درخواست پر سماعت کی، ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو آگاہ کردیا۔
درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ 26 جون کو عدالتی حکم پر درخواست گزار کی ڈپٹی کمشنر سے ملاقات ہوئی جس میں این او سی جاری کرنے کو کہا گیا۔
ڈپٹی کمشنر سے 26 جون سے کل تک 20 بار رابطہ کیا گیا ہمیں این او سی نہیں دیا گیا بلکہ آج ایک دن پہلے عدالت کو آگاہ کیا گیا۔ہمیں جلسے کی تیاری کے لیے وقت نہیں دیا گیا۔
جسٹس بابر ستار نے ریمارکس میں کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے آپ کو جلسے کی اجازت تو دے دی ہے۔ ہر بات پر جھگڑا تو نہیں کر سکتے۔ آپ تو بڑی پارٹی ہیں کچھ گھنٹوں میں ہی لوگوں کو نکال لیں گے۔ آپ کیا کہتے ہیں ڈپٹی کمشنر اب لوگوں کو بھی نکال کر لائے۔

مزید پڑھیں:  عمران خان رہائی تحریک سے جعلی سرکار بوکھلاہٹ کاشکارہوگئی ہے، بیرسٹر سیف