کوچز کو فری ہینڈ

قومی کرکٹ ٹیم کی بہتری کیلئے کوچز کو فری ہینڈ دے دیاگیا

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کی بہتری کے لئے کوچز گیری کرسٹن، جیسن گلیپسی اور اظہر محمود کو فری ہینڈ دے دیاگیا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے اس سلسلے میں وائٹ بال کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن،ریڈ بال کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی اور اسٹنٹ کوچ اظہر محمود نے ملاقات کی۔
ملاقات میں غیر ملکی کوچز نے ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے پلان سے آگاہ کیا، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کوچز کی تجاویز سے اتفاق کرتے ہوئے انہیں فری ہینڈ دے دیا۔
انہوں نے کوچز کو کہا کہ کھلاڑیوں کی کوچنگ کے حوالے سے آپ کو پوری سپورٹ دیں گے۔
ملاقات میں پاکستانی کھلاڑیوں کی کوچنگ کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، قومی ٹیم کی بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کو بہتر کرنے کا جامع پلان وضح کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
چیئرمین پی سی بی کی کوچز سے ملاقات میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی حالیہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی اور شکست کی وجوہات بیان کی گئیں اور غلطیوں کی نشاندہی کی گئی۔
اس سے قبل، چیئرمین پی سی بی نے لاہور کے نجی ہوٹل میں سابق اور موجودہ کرکٹرز سے طویل ملاقات کی، سابق کرکٹرز نے ڈومیسٹک کرکٹ کو مضبوط بنیادوں پر کھڑا کرنے کے لیے تجاویز پیش کیں۔

مزید پڑھیں:  کئی نیب ترامیم کے معمار عمران خان خود تھے: تفصیلی فیصلہ