محرم الحرام کے دوران سرکاری ملازمین

محرم الحرام کے دوران سرکاری ملازمین کیلئے سفری ایڈوائزری جاری

ویب ڈیسک: محرم الحرام کے دوران سرکاری ملازمین کا آبائی علاقوں میں جانا خطرناک ہے، سرکاری ملازمین کو محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری ایڈوائزری پر عمل درآمد کرنے کی سختی سے ہدایت کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سرکاری ملازمین کے اغوا اور قتل کے باعث محکمہ داخلہ کی تمام سرکاری ملازمین کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔
خیبر پختونخوا کے محکمہ داخلہ کے اعلامیے کے مطابق بنوں ڈویژن میں سرکاری اہلکاروں اور افسران کے اغوا اور قتل کے واقعات متواتر رونما ہو رہے ہیں۔
ان واقعات کو مدنظر رکھتے ہوئے سرکاری ملازمین کے لیے ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے جس پر انہیں لازمی عمل کرنا ہوگا۔
صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری ہدایت نامے میں تمام سرکاری ملازمین سے کہا گیا ہے کہ وہ نقل و حرکت کے معاملے میں محتاط رہیں اور اس حوالے سے سیکیورٹی کا پورا خیال رکھیں۔
محکمہ داخلہ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ محرم الحرام کے دوران سرکاری ملازمین کا آبائی علاقوں میں جانا خطرناک ہو سکتا ہے۔ اس لئے متعلقہ حکام اس حوالے سے بے داغ سیکورٹی اقدامات یقینی بنائیں۔
سرکاری ملازمین سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی نقل و حرکت کے بارے میں لوگوں کو کم از کم معلومات فراہم کیا کریں۔ اس کے ساتھ یہ بھی کہا گیا ہے کہ اپنے سفر کے بارے میں متعلقہ افسران کو باخبر رکھیں۔
یاد رہے کہ سرکاری ملازمین کا آبائی علاقوں میں جانا خطرناک قرار دیتے ہوئے انہیں سفری امور میں احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  شبلی فراز نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو این آر او ٹو قرار دے دیا