چیئرمین نیب بھی ہر چیز پر نوٹس لیتا ہے لیکن پٹرول اور آٹا بحران پر خاموش ہے – جسٹس قیصر رشید پشاور ہائیکورٹ

پشاور: پٹرول اور آٹا بحران کے خلاف دائر درخواست پر سماعت،عدالت نے وفاقی وزیرپٹرولیم اور وفاقی سیکرٹری پٹرولیم اور چیئرمین اوگرا کو کل طلب کرلیا،عدالت نے ڈی جی نیب خیبرپختونخوا کو بھی کل کے لئے طلب کرلیا.

جسٹس قیصر رشید نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ پٹرول کا بحران ہے لوگوں کو پٹرول نہیں مل رہا کسی کو کوئی پرواہ ہی نہیں، افسوس ہوتا ہے ایسے وزراء پر جو صرف میٹنگز کے لئے جاتے ہیں اور مراعات لیتے ہیں، نمائندہ اوگرا نے کہا کہ ہم نے کمیٹی بنائی ہے جو پمپس پٹرول نہیں رے رہے ان کے خلاف کارروئی کرے گی جسٹس قیصر رشید نے جواب میں کہا کہ کمیٹی کو چھوڑے، کمیٹی کی بات مت کریں،جب کسی معاملے کو دباتے ہیں تو حکومت اس کے لئے کمیٹی بنا دیتی ہے،چیئرمین نیب بھی ہر چیز پر نوٹس لیتا ہے لیکن پٹرول اور آٹا بحران پر خاموش ہے۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ، غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف جہانگیرہ کے عوام کا احتجاج، مین جی ٹو روڈ بند

جسٹس قیصر رشید نے اپنے ریمارکس میں مزید کہا کہ نیب صرف اپنی مرضی کے کیسز میں دلچسپی لیتی ہیں،عوام کے مفاد کے لئے بھی کوئی کام کرنا چاہیئے، لیکن اس معاملے پر نیب سورہا ہے، آٹا بحران کا کیا ہوا۔۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ کی ہدایت پر طیارہ آج 10بجے کرغستان کیلئے روانہ ہوگا،بیرسٹر سیف

جسٹس قیصر رشید کا سیکرٹری فوڈ سے استفسار سیکرٹری فوڈ کا کہنا تھا کا اس وقت آٹا مل رہا ہے، قلت نہیں ہے لیکن ریٹ زیادہ ہے،پنجاب سے آٹا اور گندم کی سپلائی ہورہی ہے کچھ ہفتوں میں ریٹ نامل پر آجائے گا،عدالت نے سیکرٹری فوڈ سے آٹا بحران پر تفصیلی رپورٹ آئندہ سماعت پر طلب کرلی.