امریکی سفارتخانے کے قریب ڈرون حملہ

اسرائیل میں امریکی سفارتخانے کے قریب ڈرون حملہ، ایک شخص ہلاک

ویب ڈیسک: اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں امریکی سفارتخانے کے قریب ڈرون حملہ ہوا جس میں ایک شخص ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں سفارتخانوں کے قریب عمارت پر ڈرون حملہ ہوا جس نے ہر طرف تباہی پھیلا دی۔ اس دوران ایک شخص ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق تل ابیب میں امریکی سفارتخانے کے قریب ڈرون حملہ اس قدر شدید تھا کہ حملے کے بعد اٹھنے والے شعلوں کو دور سے دیکھا گیا۔
رپورٹس میں بتایا گیا کہ ڈرون حملے میں ایک شخص ہلاک اور 7 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
اسرائیلی ڈیفنس فورس نے ڈرون حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حملہ حزب اللہ کے سینئر کمانڈر پر ہونے والے حملے کا جواب تھا۔
اس حوالے سے اسرائیلی فورسز کا کہنا ہے کہ اس حملے میں حزب اللہ کے سینئر کمانڈر شہید ہوئے تھے تاہم اس کی حزب اللہ نے تردید کر دی تھی۔
اسرائیلی ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے۔
امرکی سفارتخانے کے قریب ہونے والے ڈرون حملے کے بعد سکیورٹی حکام اس بات کی بھی تفتیش کر رہے ہیں کہ کیوں ڈرون حملے سے قبل خطرے کی نشاندہی کرنے والے سائرن نہیں بجے۔
اس حوالے سے اسرائیلی ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ یمن کے حوثیوں نے اسرائیل پر ڈرون حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اسے 7 اکبوتر 2023 میں ہونے والے حماس حملے کے بعد ایک بڑی کارروائی قرار دیا ہے۔
خیال رہے لبنان کی تنظیم حزب اللہ اور یمن کے حوثیوں نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر اسرائیل کے خلاف حملوں کا اعلان کر رکھا ہے۔ اس میں ہر گزرتے دن کیساتھ شدت بھی آتی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کو ہر اشتعال انگیزی کے نتائج بھگتنا ہوں گے، ایرانی مندوب