موسم سرما میں گندم کی قیمتیں

موسم سرما میں گندم کی قیمتیں بڑھ سکتی ہیں، سٹیٹ بینک

ویب ڈیسک: گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے بجٹ اقدامات کے باعث مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ موسم سرما میں گندم کی قیمتیں بڑھ سکتی ہیں۔
گورنر سٹیٹ بینک کا قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ رواں سال 26.2 ارب ڈالرز کا قرض ادا کرنا ہے اور 12.3 ارب ڈالرز کا قرضہ رول اوور ہوجائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیر خزانہ کہہ چکے ہیں کہ یہ قرض رول اوور ہوجائیں گے، باقی 4 ارب ڈالرز کا کمرشل قرضہ ہے جو ادا کردیا جائے گا اور کمرشل قرضہ ادا کرنے کے بعد واپس مل جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ رواں سال 26 ارب میں سے باقی 10 ارب ڈالرز کا قرضہ ادا کرنا ہوگا، ڈیڑھ ارب ڈالرز کا قرضہ واپس کردیا گیا ہے جبکہ 8.5 ارب ڈالرز کا مزید قرضہ ادا کرنا ہے۔
گورنر سٹیٹ بینک نے مزید کہا کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 9.1 ارب ڈالرز ہوچکے ہیں اور قرضے ادا کرنے کے لئے زرمبادلہ کے کافی ذخائر موجود ہیں۔ بجٹ اقدامات پر عمل درآمد سے مہنگائی بڑھ سکتی ہے، موسم سرما میں گندم کی قیمتیں بڑھ سکتی ہیں۔
یاد رہے کہ ورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے بجٹ اقدامات کے باعث مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے .

مزید پڑھیں:  پریکٹس پروسیجر کمیٹی اجلاس، 63 اے تشریح کیس میں نیا بینچ تشکیل