بارشوں سے 61افراد جاں بحق

خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں سے61افراد جاں بحق ہوگئے،پی ڈی ایم اے

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں سے 61افراد جاں بحق جبکہ 102زخمی ہو گئے ہیں ۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے حالیہ بارشوں کے باعث مختلف واقعات میں ہونیوالی ہلاکتوں سے متعلق رپورٹ جاری کر دی گئی۔
رپورٹ کے مطابق یکم جولائی سے اب تک کے دوران 61افراد جاں بحق جبکہ 102افراد زخمی ہوئے، جاں بحق ہونیوالے افراد میں 22 مرد, 12 خواتین اور 27بچے شامل ہیں۔
مزید بتایا گیا کہ بارشوں کے سبب مختلف حادثات میں زخمی ہونیوالوں میں 36 مرد، 26 خواتین اور 40 بچے شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق بارشوں کے باعث 501گھروں کو جزوی جبکہ 203 گھروں کو مکمل نقصان پہنچا ہے۔
پی ڈی ایم اے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ محکمہ ریلیف کی جانب سے چترال اپر میں 30 اگست تک ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
متاثرہ اضلاع کی ضلعی انتظامیہ کو امدادی سرگرمیوں کیلئے 11 کروڑ 50 لاکھ روپے جاری کر دیئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی قیادت کی ملاقات،مشترکہ احتجاج کا اعلان