تربیلا ڈیم اسپل وے

تربیلا ڈیم میں پانی کی گنجائش ختم ،اسپل وے کھول دیئے گئے

ویب ڈیسک: مون سون بارشوں سے تربیلا ڈیم میں پانی کی گنجائش ختم ہو گئی جس کے باعث اسپل وے کھول دیئے گئے ۔
اسپل وے کھولنے کے بعد ڈیم کی قریبی آبادیوں کو محتاط رہنے کی ہدایات جاری کردی گئیں ۔
حکام کے مطابق تربیلہ ڈیم میں پانی کو ذخیرہ کرنے کی گنجائش 1550فٹ ہیں ۔
بارش کے بعد ڈیم میں پانی کی آمد 3لاکھ 49ہزار کیوسک جبکہ اخراج 3لاکھ 1ہزار 3 سو کیوسک ہے ۔
تربیلہ ڈیم کے تمام پیداواری یونٹ بجلی پیدا کررہے ہیں،تربیلہ ڈیم کے 17پیداواری یونٹ سے 4888میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  توشہ خانہ ٹو کیس :عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت مسترد