عمران خان کو این آر او

عمران خان کو این آر او نہیں مل رہا، کیسز کا فیصلہ عدالت کریگی

ویب ڈیسک: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو این آر او نہیں مل رہا، انکے کیسز کا فیصلہ عدالت کریگی۔
پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ عمران خان حکومت سے این آر او مانگ رہے ہیں لیکن انہیں نہیں دیا جا رہا۔
یاد رہے کہ صوابی میں پی پی رہنما بلال شیرپاؤ کی رہائش گاہ پر اُن کے چچا کے انتقال پر تعزیت کرنے کیلئے گورنر خیبرپختونخوا گئے تھے۔
اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ حکومت سے عمران خان این آر او مانگ رہے ہیں لیکن انہیں دیا نہیں جا رہا، انہوں نے کہا کہ ان کے خلاف جتنے بھی کیسز ہیں عدالتوں نے ہی ان کا فیصلہ کرنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان اس حوالے سے تو جیت گئے کہ اسد قیصر ان کے در پر حاضر ہوتے تاہم انہیں چند مشکلات کا بھی سامنا ہے۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ہمارا ن لیگ کے ساتھ اتحاد ہے، عدم اعتماد کی تحریک میں پیپلزپارٹی پی ٹی آئی کا ساتھ نہیں دے سکتی۔
یاد رہے کہ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو این آر او نہیں مل رہا، انکے کیسز کا فیصلہ عدالت کریگی۔

مزید پڑھیں:  صیہونیوں پر اگلی ضرب زیادہ شدید ہوگی، خامنہ ای کی وارننگ