غریب گھرانوں کو مفت سولر سسٹم

ایک لاکھ غریب گھرانوں کو مفت سولر سسٹم دینے کا اعلان

ویب ڈیسک: احساس پروگرام میں شامل غریب گھرانوں کیلئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کی جانب سے بڑی خوشخبری، ایک لاکھ غریب گھرانوں کو مفت سولر سسٹم دینے کا اعلان کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخوا سسردار علی امین گنڈاپور نے ایک لاکھ غریب گھرانوں کیلئے بڑا اعلان کرتے ہوئے ان کیلئَے مفت سولر سسٹم دینے کا اعلان کر دیا۔
اس حوالے سے جاری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ غریب گھرانوں کو مفت 2 کے وی سولر سسٹم دیں گے، سولر سسٹم میں پینلز، انورٹر، وائرنگ، پنکھے اور بلب شامل ہیں۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے مزید بتایا کہ ایک لاکھ سولر سسٹم کی تنصیب سے بجلی چوری اور لائن لاسز میں کمی آئے گی۔
یاد رہے کہ احساس پروگرام کے تحت رجسٹرڈ غریب گھرانوں کو سولر سسٹم دیا جائے گا۔
سردار علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ پنجاب میں صرف پینلز دیئے جا رہے ہیں، ہم پورا سولر سسٹم نصب کر رہے ہیں، منصوبے کے لیے 20 ارب روپے سے زیادہ مختص کیے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ پنجاب میں سولر سسٹم کے اعلان کے بعد خیبرپختونخوا میں مکمل سولر سسٹم دینے کا اعلان کر کے غریب گھرانوں کو مہنگی بجلی سے نجات دلا دی گئی ہے۔
یہ سسٹم جہاں ایک طرف مفت دیا جائے گا وہیں اس کی تنصیب سے بجلی چوری کی روک تھام بھی ہو سکے گی. اس سے قبل حکومت سے بجلی بلوں میں‌کمی کے حوالے سے مطالبات کئے جا رہے تھے، لوڈشیڈنگ کے ستائے عوام کے حوالے سے کبھی گرڈ تو کبھی حکام کے دفاتر کے باہر دھرنا اور احتجاج کیا جاتا رہا ہے.
اب اس سہولت کے بعد ان غریب اور متوسط طبقہ کے لوگوں کو بھی آسانی رہے گی اور بھاری بجلی بلوں سے بھی نجات مل جائے گی.
ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے بھی صوبے میں مفت سولر سسٹم فراہمی کے منصوبے کا اعلان متوقع ہے ۔

مزید پڑھیں:  امن و امان کا قیام بڑا چیلنج،مل کرکام کرنےکی ضرورت ہے:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا