فتنہ الخوارج اور داعش

عالمی برادری فتنہ الخوارج اور داعش کیخلاف کارروائی کرے ،پاکستان

ویب ڈیسک: فتنہ الخوارج اورالقاعدہ کی ایک دوسرے سے وابستگی ہے، عالمی برداری فتنہ الخوارجی اورداعش کیخلاف کارروائی کرے: اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم/ فائل فوٹو
اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب منیر اکرم نے فتنہ الخواج اور داعش کو پاکستان اور دنیا کے خطرہ قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ۔
اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ فتنہ الخوارج اورالقاعدہ کی ایک دوسرے سے وابستگی ہے، عالمی برداری کو سخت کارروای کرنا ہوگا ۔
منیر اکرم نے مزید کہا کہ افغان حکومت کو سمجھناہوگا کہ دہشت گردی پر قابوپائے بغیر امن قائم نہیں ہو سکتا، دہشت گرد افغانستان پر بھی قبضہ کر سکتے ہیں، ان دہشت گرد تنظیموں کے خلاف سیاسی سطح پر اجتماعی طور پرکارروائی کی جائے۔
منیر اکرم کا کہنا تھا کہ افغان حکومت کو باور کروانا چاہتے ہیں کہ دہشت گردی کا مسئلہ حل ہونے تک افغانستان کے بیرونی دنیا کے ساتھ تعلقات بھی نارمل نہیں ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  صیہونیوں کا لبنان میں زمینی آپریشن شروع، غزہ میں‌بھی بمباری