ویب ڈیسک: جنوبی وزیرستان میں ایڈیشنل ایس ایچ او خورشید کی گاڑی پر آئی ای ڈی دھماکہ ، ایڈیشنل ایچ او محفوظ رہے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ جنوبی وزیرستان کے علاقہ انگور اڈہ سٹہ خلہ کے مقام پر پیش آیا جہاں ایڈیشنل ایس ایچ او خورشید کی گاڑی کو آئی ڈی دھماکے کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ۔
دھماکہ کے بعد نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی تاہم خوش قسمتی سے کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔
دھماکے اور فائرنگ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ایڈیشنل ایس ایچ او انگور اڈا سے وانا آرہے تھے کہ ان کی گاڑی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ۔
Load/Hide Comments