حسینہ واجد نے اپنے اقتدار

حسینہ واجد نے اپنے اقتدار کے خاتمے کا ذمہ دار امریکہ کو ٹھہرادیا

ویب ڈیسک: بنگلا دیش کی مستعفی ہونے والے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے اپنے اقتدار کے خاتمے کا ذمہ دار امریکہ کو ٹھہرادیا ۔
ذرائع کے مطابق طلبا کی احتجاجی تحریک کے نتیجے میں مستعفی ہونے اور بھارت میں پناہ لینے والی بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم حسینہ واجد کا اپنی حکومت خاتمے کے بعد پہلا بیان سامنے آگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شیخ حسینہ واجد نے اپنے 15سالہ اقتدار کے خاتمے کا ذمہ دار امریکا کو ٹھہراتے ہوئے کہا کہ ایئربیس قائم کرنے کیلئے سینٹ مارٹن جزیرہ امریکا کو نہ دینا میرا جرم بنا دیا گیا۔
شیخ حسینہ نے مزید کہا کہ اگر میں استعفیٰ نہ دیتی تو مجھے لاشوں کا جلوس دیکھنا پڑتاکیوںکہ وہ لاشوں پر اقتدار حاصل کرنا چاہتے تھے لیکن میں نے اس کی اجازت نہیں دی۔
بنگلا دیش کی ساابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے اپنے ہم وطنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شدت پسندوں کے بہکاوے میں نہ آئیں۔

مزید پڑھیں:  موجودہ چیف جسٹس کے لئے جدوجہد نہیں کررہا،بلاول بھٹو