پی آئی اے کو 22ارب روپے کا نقصان

پی آئی اے کو طیارے گراؤنڈ کرنے سے 22ارب روپے کا نقصان

ویب ڈیسک: قومی ائیر لائن (پی آئی اے)کو طیاروں کو مینٹس کے لئے طویل عرصے تک گراؤنڈ کرنے سے تقریباً22ارب روپے کا نقصان ہوا ہے۔
آڈٹ رپورٹ کے مطابق ہوائی جہازوں کی معمول کی مینٹس میں انتظامیہ کی غفلت سے21ارب 81 کروڑ 50 لاکھ کا آپریشنل اور مالی نقصان ہوا۔
ذرائع نے بتایا کہ اس حوالے سے انتظامیہ کو ستمبر 2023میں معاملے سے آگاہ کیا گیا۔
انتظامیہ کا موقف ہے کہ مالی رکاوٹوں اور ادائیگیوں کے مسائل کی وجہ سے بروقت مرمت و دیکھ بھال متاثر ہوئی۔
آڈیٹر جنرل نے طیاروں کی طویل گرانڈنگ کے دیگر متعلقہ مالی مسائل سے متعلق دستاویزی ثبوت فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل بھی 38 ارب 40 کروڑ روپے کی بے ضابطگیوں کا معاملہ اٹھایا گیا تھا، دوبارہ اس معاملے پر ضابطگیاں ہونا تشویش کا باعث ہے۔

مزید پڑھیں:  ماونٹ ایورسٹ کی بلندی میں مسلسل اضافہ ہونے کا انکشاف