موبائل فون سمز کی بندش

موبائل فون سمز کی بندش کیلئے نیا پلان تیار کر لیاگیا

ویب ڈیسک: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے )کی جانب سے موبائل فون سمز کی بندش کیلئے نیا پلان تیار کر لیاگیا۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی اے نے اس سلسلے میں نادرا سے ڈیٹا حاصل کر لیاہے پلان کے تحت 3فیز میں سموں کو بند کیا جائے گا۔
پی ٹی اے ذرائع نے بتایا ہے کہ پہلے فیز میں جعلی اور منسوخ شدہ شناختی کارڈز پر رجسٹرڈ سمز کو بند کیا جائے گا۔
دوسرے مرحلے میں ایکسپائر شناختی کارڈز پر رجسٹرڈ جبکہ تیسرے فیز میں فوت شدہ افراد کے نام پر رجسٹرڈ سمز بند کی جائیں گی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے صارفین کو میسجز موصول ہونا شروع ہوگئے ہیں۔
سموں کو مرحلہ وار بند کرنے کا عمل 16اگست سے شروع ہوگا۔

مزید پڑھیں:  چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا مولانا فضل الرحمن سے ٹیلیفونک رابطہ