آزادی نائٹ پریڈ

یوم آزادی،پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں آزادی نائٹ پریڈ ہوگی

ویب ڈیسک: ملک خداداد کے 77ویں یوم آزادی کے موقع پر آج رات پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں آزادی نائٹ پریڈ کاانعقاد کیا جائے گا۔
آزادی پریڈ 13اور 14اگست کی درمیانی شب منعقد کی جائے گی۔
پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر آزادی پریڈ کے مہمان خصوصی ہوں گے۔
پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کیڈٹس اپنے مخصوص انداز میں ڈرل پریڈ کی مہارت کا شاندارمظاہرہ پیش کریں گے۔
آزدی نائٹ پریڈ کے موقع پر سرزمین پاکستان اور مادرِ وطن کے شہدا کو خصوصی خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  آرٹیکل 63اے کی تشریح کا معاملہ، بینچ کی تشکیل پراعتراض عائد