پشاور پولیس ہسپتال ایم پاکس

پشاور پولیس ہسپتال ایم پاکس کے مشتبہ کیسز کیلئے مختص

ویب ڈیسک: افریقی ممالک سے پھیلنے والی وبائی بیماری ایم پاکس کے مشتبہ کیسز کیلئے پشاور پولیس ہسپتال مختص کر دیا گیا۔
محکمہ صحت کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں 2 سال کے دوران ایم پاکس کے تین کیسز رپورٹ ہوئے۔ رواں ماہ مردان سے ایک کیس رپورٹ ہوا ہے، اس لئے پشاور پولیس ہسپتال ایم پاکس کے مشتبہ کیسز کیلئے مختص کر دیا گیا ہے.
محکمہ صحت کے مطابق ایم پاکس کے مشتبہ کیسز کیلئے پولیس ہسپتال میں تمام سہولیات مہیا کر دیں گئیں۔
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے افریقہ میں ایم پوکس کی وبا کو بین الاقوامی تشویش کا باعث قرار دیا گیا تھا۔
اس انتہائی متعدی مرض سے جمہوریہ کانگو میں کم از کم 450 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
ڈبلیو ایچ او کے مطابق ایم پوکس کی بیماری منکی پوکس وائرس سے جڑی ہوتی ہے۔ یہ وباء چیچک جیسے وائرس کے گروپ سے متلعق ہے تاہم یہ زیادہ ضرر رساں نہیں۔
جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہونے والے اس وائرس کو اب کی بار انتہائِی سرعت کے ساتھ انسانوں میں منتقل ہوتے پایا گیا ہے۔ اس کی کئی مثالیں بھی اس موقع پر دی گئی ہیں.
جمہوریہ کانگو میں ییہ بیماری عام ہے، ان علاقوں میں ہر سال اس بیماری سے ہزاروں کیسز اور سینکڑوں اموات ہوتی ہیں۔
ڈبلیو ایچ او کی جانب سے خطرناک قرار دیئے جانے والے وائرس سے پھیلنے والی بیماری سے بچنے کیلئے صوبائی حکومت نے بھی کوئک رسپانس دیتے ہوئے طبی مرکز متخص کر دیا ہے.

مزید پڑھیں:  اسرائیل کی لبنان میں کارروائیوں سے آگاہ ہیں، میتھیو ملر