باجوڑ میں کاروباری شخصیت قتل

باجوڑ میں فائرنگ کرکے کاروباری شخصیت کو قتل کردیا گیا

ویب ڈیسک: باجوڑ میں تبلیغی مرکز کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے کاروباری شخصیت حاجی شیر زمین کو قتل کردیا۔
واقعہ باجوڑ کے علاقے صدیق آباد پھاٹک تبلیغی مرکز کے گیٹ کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے کاروباری شخصیت حاجی شیر زمین جان کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔
ذرائع کے مطابق مقتول حاجی شیر زمین مرکز میں ہفتہ وار معمول کے مطابق مسجد میں داخل ہورہے تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔
پولیس کے مطابق مقتول شیر زمین کو اپنی گاڑی میں گولیاں ماری گئیں جبکہ واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔

مزید پڑھیں:  پنجاب حکومت کا پارلیمانی سیکرٹریز کیلئے کروڑوں کی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ