خانپور ڈیم پر کشتی مالکان

خانپور ڈیم پر کشتی مالکان نے ٹیکس دینے سے انکار کر دیا

ویب ڈیسک: خانپور ڈیم پر کشتی مالکان نے ٹیکس دینے سے انکار کر دیا، اس حوالے سے صدربوٹ یونین خانپور ڈیم راجہ حنیف کیانی کا کہنا ہے کہ خانپور ڈیم پر کشتی مالکان سے ٹیکس وصولی کس کا حق ہے، کسے تیکس دینا ہے کسے نہیں تاحال واضح نہیں ہو سکا۔
انہوں نے کہا کہ ٹیکس واپڈا کو یا ٹی ایم اے خانپور کو دیں، اس صورتحال میں خانپور ڈیم پر بوٹ مالکان نے ٹیکس دینے سے انکار کر دیا۔
تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن خانپور کے بننے کے بعد ٹیم ایم اے نے خانپور ڈیم پر بوٹ مالکان سمیت پیر اگلائڈنگ، پیراسیلنگ پر غیر قانونی طور پربلاجواز ٹیکس مسلط کیا گیا ہے۔
اس پر واپڈاکی جانب سے تمام کشتی مالکان کو ایک دفتری لیٹر جاری کیا گیا جس میں ٹی ایم اے کی جانب سے اس غیر قانونی بلاجواز ٹیکس قرار دیا۔
واپڈا کی جانب سے ٹی ایم اے کو خانپور ڈیم پر کشتیاں چلانے کا ٹیکس دینا غلط قرار دیا گیا ہے، دوسری طرف بوٹ مالکان نے کہا ہے کہ خانپور ڈیم پر بوٹ مالکان سے ٹیکس لینے کا تنازعہ جاری ہے، یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ ٹیکس کس کو دیں۔
اس حوالے سے محکمہ برقیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن خانپور غیر قانونی طور پربلاجوازواپڈاکی پراپرٹی پربوٹ چلانے کا ٹیکس لے رہی ہے۔
واپڈا کی جانب سے بھی ٹیم ایم اے کو خانپور ڈیم پر کشتیاں چلانے کا ٹیکس دینا غلط قرار دیا گیا ہے۔
صدر خانپور ڈیم بوٹ یونین۔راجہ حنیف کیانی نے کہا کہ ہم ٹیکس تو دیں گے لیکن کس کو دیں، واپڈا کو یا ٹی ایم اے کو دیں۔
راجہ حنیف نے کہا کہ ہم ٹیکس دینے کے پابند ہیں اور ٹیکس ضرور دینگے لیکن کس کو دیں یہ واضح نہیں ہو رہا۔

مزید پڑھیں:  کسی صورت لبنان میں تباہی کے متحمل نہیں ہو سکتے، اقوام متحدہ