باجوہ اور فیض کی جوڑی

باجوہ اور فیض کی جوڑی پی ٹی آئی کیلئے بدنامی کا باعث بنی، شیر افضل

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ ہے کہ جنرل باجوہ اور فیض حمید کی جوڑی پی ٹی آئی کے لئے بدنامی کا باعث بنی ۔
انہوں نے کہا کہ لیفٹیننٹ ریٹائرڈ جنرل فیض حمید پہلے جنرل باجوہ کے آدمی تھے اور اس سے زیادہ اپنے لیے کام کررہے تھے،میری پہلے اور آج کی رائے ایک ہی ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کی بحیثیت ڈی جی آئی ایس آئی کردار سیاسی مخالفین کو تنگ کرنا اورمقدمات بنانا تھا ۔
قمر جاوید باجوہ کی ایما پر قاضی فائز عیسی کے حوالے سے ریفرنس تیار کرنا، لوگوں پر مقدمات بنا کر سیل میں ڈلوانا یہ تمام حرکتیں کوئی وکیل اپرو نہیں کرسکتا، اس وقت بھی مذمت کی اور ہمیشہ کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں دونوں کی جوڑی تاریخ اور وقت نے ثابت کیا ہے ہمارے لیے بدنامی کا باعث بن گئی نیک نامی کہیں سے کھاتے میں نہیں آئی۔
ان کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی سے ماضی کی ملاقاتوں سے اخذ کیا کہ قید میں جانے کے بعد انہیں فیض حمید کے کردار پر شک ہوگیا تھا۔

مزید پڑھیں:  معاہدے کیخلاف ورزی پر جماعت اسلامی کے مظاہرے شروع