شہید اہلکاروں کی ویڈیو

لگتا ہے آخری ٹائم ہے، کچے میں شہید اہلکاروں کی ویڈیو سامنے آگئی

ویب ڈیسک: رحیم یار خان کے کچے میں ڈائوکوں کے حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کی حملے سے چند منٹ قبل کی ویڈیو منظر عام آگئی۔
ویڈیو میں ہونے والی گفتگو کے دوران ایک پولیس اہلکار ساتھی اہلکار ابرار کو مذاق میں کہہ رہا ہے کہ رائفل پکڑ لو لگتا ہے آخری ٹائم ہے آج لگتا ہے شہید ہوجائیں گے۔

مزید پڑھیں:  چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا مولانا فضل الرحمن سے ٹیلیفونک رابطہ

پولیس اہلکار آپس میں گفتگو کرتے ہوئے کہتے ہیں جہاں ہم رات میں موجود ہیں یہاں دن کو بھی کوئی نہیں آتا۔
ویڈیو میں نظر آنے والا کانسٹیبل ابرار گزشتہ رات شدید زخمی ہوا تھا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز رحیم یار خان کے کچے کے علاقے ماچھکہ میں پولیس کی 2 گاڑیوں پر ڈاکوں کے حملے میں 12 اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں:  بنوں میں قبرستان سے دو نعشیں برآمد