پہلے ٹیسٹ کا تیسرا دن ختم

پہلے ٹیسٹ کا تیسرا دن ختم: بنگلادیش نے 5وکٹوں پر 316رنز بنالیے

ویب ڈیسک: پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کا کھیل ختم ہوگیاجس میں بنگلادیش نے پاکستان کے 448رنز کے جواب میں 5وکٹوں پر 316رنز بنالیے ہیں۔
تیسرے روز بنگلادیش نے27رنز کے مجموعی اسکور کے ساتھ کھیل کا آغاز کیا،ذاکر حسن 12 اور نجم الحسین شنٹو 16 رنزبناکر آؤٹ ہوگئے۔
2 وکٹیں گرنے کے بعد شادمان اسلام اور مومن الحق کے درمیان شاندار شراکت داری بنی اور دونوں نے ففٹیاں بھی اسکور کیں۔
مومن الحق 50رنز بناکر ٹیم کا ساتھ چھوڑ گئے اور شادمان بھی 93 رنز اسکور کر کے بولڈ ہوگئے،اس کے علاوہ شکیب الحسن 15 رنز بناسکے۔
5 وکٹیں گرنے کے بعد مشفیق الرحیم اور لٹن داس نے ذمہ درانہ بیٹنگ کی اور ٹیم کا اسکور 300 رنز کے پار کردیا۔
تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک بنگلادیش نے 5وکٹوں پر 316رنز اسکور کیے۔
مشفیق الرحیم 55اور لٹن داس 52 رنز کے ساتھ ناؤٹ آٹ ہیں۔
پاکستان کی جانب سے خرم شہزاد نے 2، نسیم شاہ، محمد علی اور صائم ایوب نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ بنگلادیش کو پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں 132 رنز کا خسارہ ہے۔

مزید پڑھیں:  لاپتہ افراد کیس میں‌ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور طلب