آئی پی پیز کو آمادہ

آئی پی پیز کو آمادہ کر رہے ہیں،قوم جلد خوشخبری سنے گی:وزیرتوانائی

ویب ڈیسک:وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ آئی پی پیز کو نئی شرائط پر آمادہ کررہے ہیں ،قوم جلد خوشخبری سنے گی ۔
ایک انٹرویو کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آئی پی پیز معاہدوں کو زبردستی ختم نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا آئی پی پیز کو نئی شرائط پر آمادہ کر رہے ہیں،قوم دو ماہ میں خوشخبری سنے گی۔
وفاقی وزیر توانائی کا مزید کہنا تھا کہ معاملے پر زیادہ بینڈ باجا نہیں بجا سکتے،مہنگی بجلی کی وجہ آئی پی پیز نہیں ملک کے معاشی حالات ہیں۔
پنجاب نے بجلی سستی کرنے کے لیے 45 ارب روپے مختص کئے، اگرسندھ ایسا کرے تو 10 ارب روپے لگیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بجلی گھروں کا کرایہ فی یونٹ بجلی کو مہنگا بنا رہا ہے ، نیٹ میٹرنگ صارفین سے معاہدے کی پاسداری کریں گے۔
چینی کمپنیوں کے ساتھ معاہدے سے ہٹا نہیں جاسکتا،چین کے بجلی کارخانے مقامی کوئلہ پرمنتقل ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا گالی سے گولی پر آگئے ہیں ، عطاء اللہ تارڑ