قومی اسمبلی کا اجلاس

قومی اسمبلی کا اجلاس 26اگست کو طلب ،اہم قانون سازی کا امکان

ویب ڈیسک: صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے قومی اسمبلی کا اجلاس 26اگست بیروز پیر طلب کرلیا گیا ہے ۔
صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 (1) کے تحت طلب کیا ہے جس میں اہم قانونی سازی کئے جانے کا امکان ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں حکومت کی جانب سے اہم قانون سازی متوقع ہے ۔
ایک روز قبل بلاول بھٹو کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی میں بھی بتایا گیا تھا کہ حکومت قومی اسمبلی کے اجلاس میں اہم قانون سازی کیلئے بل لارہی ہے ۔
قبل ازیں یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ قانون سازی کی حمایت کیلئے پیپلزپارٹی کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  ڈی آئی خان سے کوہاٹ تک حکومتی رٹ موجود نہیں،گورنر فیصل کنڈی