بنگلادیش میں سیلاب سے 15 افراد

بنگلادیش میں سیلاب سے 15 افراد ہلاک، لاکھوں لوگ متاثر ہوئے

ویب ڈیسک: بنگلادیش میں سیلاب سے 15 افراد ہلاک اور لاکھوں متاثر ہوئے ہیں۔ ملک کے 11 اضلاع میں شدید بارشوں نے تباہی مچا کر رکھ دی ہے، اس وقت پورے ملک میں بدترین سیلابی صورتحال ہے۔
موجودہ صورتحال میں بارشوں اور سیلاب سے ملک بھر میں مواسلاتی نظام درہم برہم ہو چکا ہے، 48 لاکھ افراد متاثر ہونے کے علاوہ بنگلادیش میں سیلاب سے 15 افراد ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ 9 لاکھ کے قریب لوگ سیلابی صورتحال میں پھنسے ہیں۔ اس طوفانی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ 11 اضلاع میں فینی، کومیلا، نوخالی، لکشمی پور اور دیگر اضلاع شامل ہیں۔
فینی میں شدید بارشوں اور سیلاب سے 92 فیصد موبائل ٹاورز گر چکے ہیں، جس سے شہریوں کا موبائل رابطہ ختم ہو چکا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں گلی محلے اور تمام سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے حکام نے بتایا ہے کہ سیلابی صورتحال میں بتدریج بہتری آرہی ہے، 2 لاکھ کے قریب لوگوں کو ریسکیو کر کے کیمپوں میں پہنچا دیا گیا ہے جبکہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اب تک ساڑھے تین کروڑ نقدی تقسیم کی گئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فوج کا ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  ایم کیو ایم ناراض، حکومت کی حمایت کے فیصلے پر نظریانی کا عندیہ