اسرائیلی افواج کی پناہ گزین کیمپ

اسرائیلی افواج کی پناہ گزین کیمپ و دیگر علاقوں‌پر بمباری، 55 فلسطینی شہید

ویب ڈیسک: اسرائیلی افواج کی پناہ گزین کیمپ و دیگر علاقوں پر بمباری کے باعث بچوں سمیت 55 فلسطینی شہید جبکہ 94 افراد زخمی ہو گئے۔
اسرائیلی حملے میں غزہ کے جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں بے گھر افراد کے لیے سکول کے شیلٹر کے سامنے روٹی بیچنے والے سٹینڈ پر قطار میں کھڑے 8 فلسطینی شہید ہو گئے، ان میں بچے بھی شامل تھے۔
دیرالبلاح میں گاڑی پر اسرائیلی حملے سے 4 فلسطینی، سکول پر بمباری سے 11 افراد شہید ہوئے، صیہونی فورسز کی مغربی کنارے میں بربریت کے دوران 29 افراد جام شہادت نوش کر گئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس سے قبل بھی اسرائیلی جابر فوج نے متعدد بار پناہ گزین کیمپوں کو نشانہ بنایا جس میںِ مظلوم و نہتے فلسطینی شہید ہوئے۔
اسرائیلی افواج کی جانب سے مقبوضہ علاقے سے کاررائیاں کرتے ہوئے مزید 36 افراد گرفتار کئے گئے ہیں جبکہ دوسری طرف خوراک اور پانی کی سپلائی بھی بند کر دی گئی.
صیہونی کارروائیوں کے دوران مغربی کنارے کے علاقے جینن میں 2 اور ہیبرون میں ایک فلسطینی شہید ہوا۔
یاد رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی دہشتگردی کے دوران فلسطینی شہدا کی تعداد 40 ہزار 786ہو چکی ہے جبکہ 94 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے ہیں.
ادھر اسرائیلیوں کی جانب سے اپنے ہی وزیراعظم کیخلاف مظاہرے جاری ہیں جن پر تشدد کے واقعات رپورٹ ہو رہے ہیں، اسرائیلی مظاہرین نے نیتن یاہو کی حکومت کے خلاف، جنگ بندی معاہدے اور غزہ میں قید قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
اس کے جواب میں اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے ہٹ دھرمی کا مطاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دباؤ کے سامنے نہیں جھکیں گے۔
یاد رہے کہ اسرائیلی افواج کی پناہ گزین کیمپ پر بمباری کے باعث بچوں سمیت 8 فلسطینی شہید ہو گئے۔

مزید پڑھیں:  غزہ جنگ:خواتین اور بچوں سمیت 16لاکھ فلسطینی بے گھر ہوگئے