غزہ میں ایک لاکھ 58 ہزار

غزہ میں ایک لاکھ 58 ہزار 992 بچوں کی پولیو ویکسینیشن مکمل

ویب ڈیسک: غزہ میں ایک لاکھ 58 ہزار 992 بچوں کی پولیو ویکسینیشن مکمل کر لی گئی ہے، اس حوالے سے وزارت صحت کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اقوام متحدہ اور مقامی ہیلتھ ٹیموں کے اشتراک سے غزہ میں چھ روزہ پولیو ویکسینیشن مہم جاری ہے۔
مہم کے ابتدائی دو دنوں میں غزہ میں ایک لاکھ 58 ہزار 992 بچوں کی پولیو ویکسینیشن مکمل کر لی گئی ہے۔
یاد رہے کہ غزہ میں 6 روزہ پولیو ویکسینیشن مہم کے دوران 640,000 بچوں کو پولیو جیسے موذی مرض سے بچاو کے قطرے پلانا ہدف ہے۔
ادھر فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی حملوں کے دوران 40 ہزار 786 فلسطینی شہید جبکہ 94 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  عمران خان کی جانب سے وزیراعلیٰ کی حمایت ،ناراض پارٹی رہنما خاموش