کابل میں خودکش دھماکہ کے باعث

کابل میں خودکش دھماکہ کے باعث 6 افراد جاں بحق، 13 زخمی

ویب ڈیسک: کابل میں خودکش دھماکہ کے باعث 6 افراد جاں بحق جبکہ 13 زخمی ہو گئے۔ خودکش دھماکہ دارالامان کے جنوب مغربی علاقے میں ہوا۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پیر کو ایک زوردار دھماکہ ہوا ہے۔ افغانستان کی وزارت داخلہ کے ترجمان عبدالمتین نے بتایا کہ دھماکے کی تفصیلات بعد میں شیئر کی جائیں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ دھماکا دارالامان کے جنوب مغربی علاقے میں ہوا، تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں چھ افراد ہلاک اور 13 زخمی ہوئے ہیں۔
کابل پولیس کے ترجمان خالد زادران نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں بتایا کہ خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، دھماکے کے نتیجے میں بدقسمتی سے ایک خاتون سمیت چھ شہری جاں بحق اور 13 زخمی ہو گئے۔
وزارت داخلہ کے ترجمان عبدالمتین قنی نے بھی کابل میں دھماکے اور اس میں ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔
فوری طور پر کسی نے بھی حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
پولیس ترجمان کے مطابق یہ دھماکا جنوبی کابل کے علاقے قلعہ بختیار میں ہوا اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
افغانستان میں 2021 میں طالبان کی جانب سے اقتدار سنبھالنے اور دو دہائیوں سے جاری جنگ کے خاتمے کے بعد پرتشدد واقعات میں کمی آئی ہے۔
یاد رہے کہ کابل میں خودکش دھماکہ کے باعث 6 افراد جاں بحق جبکہ 13 زخمی ہو گئے۔ خودکش دھماکہ دارالامان کے جنوب مغربی علاقے میں ہوا۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈاپور کا برہان انٹرچینج پر احتجاج ختم کرنےکا اعلان