اسرائیلی فوج کی کارروائیوں پر حماس

اسرائیلی فوج کی کارروائیوں پر حماس نے بھی پلاننگ کر لی

ویب ڈیسک: اسرائیلی فوج کی کارروائیوں پر حماس کی حکمت عملی بھی طے، القسام بریگیڈ کی جانب سے اپنے تنظیم کے دیگر اراکین کو اہم ہدایات جاری کر دیں۔
ذرائع کے مطابق مقبوضہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا ہے کہ غزہ میں 6 یرغمالیوں کی ہلاکت کی ذمہ داری نیتن یاہو کے کندھوں پر ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم فارم ٹیلیگرام پر جاری بیان میں ابوعبیدہ نے مزید کہا کہ نصیرات واقعے کے بعد اب اسرائیلی یرغمالیوں کی حفاظت پر معمور اہلکاروں کو اسرائیلی فوج کے ان تک پہنچنے پر انہیں کیا کرنا ہے، اس حوالے سے اہم ہدایات جاری کردی تھیں۔
ابوعبیدہ کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو ایک ہٹ دھرم انسان ہے، اس نے غزہ جنگ بندی معاہدے پایہ تکمیل تک پہنچنے سے روکا اور اس کے ساتھ ہی جنگی جنون میں مبتلا وزیراعظم جنگ کرنے پر بضد رہے۔
انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو کی انہی جنگی جنون کا یہی مطلب نکالا جا سکتا ہے کہ وہ یرغمالیوں کو مرا ہوا اہلخانہ تک پہنچانا چاہتا ہے۔
القسام بریگیڈ کی جانب سے اس پیغام کے ساتھ ہی ایک پوسٹر بھی جاری کیا گیا جس پر تحریر درج تھی کہ عسکری دباؤ کا مطلب موت اور ناکامی جبکہ معاہدے کا مطلب آزادی اور زندگی ہے۔
اس کے علاوہ وائرل پوسٹر میں ایک ہاتھ میں بندوق اور یرغمالی کا خاکہ بنا ہوا تھا۔
یاد رہے اسرائیلی فوج کی جانب سے گزشتہ روز کہا گیا تھا کہ انہیں غزہ کی ایک سرنگ سے حماس کی جانب سے اغوا کئَے گئے یرغمالیوں میں مزید 6 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔
اس حوالے سے صیہونیوں نے تصدیق کی ہے کہ جن افراد کی لاشیں ملی ہیں ان میں 5 اسرائیلی اور ایک امریکی شہری ہے جنہیں 7 اکتوبر کو حماس نے اپنے حملے کے بعد اغوا کیا تھا۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان کے مطابق ان لاشوں میں 4 مرد اور 2 خواتین کی لاشیں شامل ہیں، تمام افراد کی لاشیں ہفتے کے دن غزہ کے شہر رفح کی ایک سرنگ سے ملیں۔
یاد رہے اسرائیلی فوج کی کارروائیوں پر حماس کی حکمت عملی بھی طے، القسام بریگیڈ کی جانب سے اپنے تنظیم کے دیگر اراکین کو اہم ہدایات جاری کر دیں۔

مزید پڑھیں:  آئی پی پیز نے بجلی نرخ کم کرنے سے انکار کردیا