وادی سلام قبرستان قدیم ترین

وادی سلام قبرستان قدیم ترین اور رقبے میں سب سے بڑا ہے

ویب ڈیسک: نجف اشرف میں موجود وادی سلام قبرستان قدیم ترین اور رقبے میں سب سے بڑا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عراق کے شہر نجف اشرف میں موجود وادی سلام قبرستان دنیا کا سب سے بڑا اور قدیم ترین قبرستان ہے۔
اس قبرستان کو عالمی ورثہ بھی قرار دیا گیا ہے، اس میں 50 لاکھ سے زائد قبور و مقبرے موجود ہیں۔
وادی سلام قبرستان حضرت علی کرم اللہ وجہ کے روضہ مبارک کے قریب واقعہ ہے۔
گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق وادی سلام میں پچاس لاکھ سے زائد قبور موجود ہیں۔
یہ قبرستان 06 کلومیٹر کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔ قبرستان میں حضرت ہود اور حضرت صالح علیہم السلام کی قبور بھی موجود ہیں۔

مزید پڑھیں:  صوبہ بھر میں گاڑیوں کے لئے یونیورسل نمبر پلیٹ سسٹم کا اجراء