عمران خان کا فوجی ٹرائل نہیں

عمران خان کا فوجی ٹرائل نہیں ہوگا، موجودہ حکومت کا کوئی مستقبل نہیں، عمر ایوب

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی عمر ایوب نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا فوجی ٹرائل نہیں ہوگا، دوسری طرف موجودہ حکومت کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔
سرگودھا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے جن رہنماؤں کے فوجی ٹرائل ہو رہے ہیں وہ سیاسی قیدی ہیں۔
عمر ایوب نے کہا کہ بلوچ رہنما اختر مینگل سے اپنا استعفیٰ واپس لینے کا کہنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان آگ میں جل رہا ہے لیکن کسی کو فکر ہی نہیں۔
قائد حزب اختلاف نے کہا کہ بجلی سستی کرنے کے اعلان کے اگلے دن ہی بجلی مہنگی کر دی جاتی ہے، فارم 47 کی حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی واقعات میں پی ٹی آئی کی شمولیت کے کوئی ثبوت نہیں، اگر ثبوت ہیں تو سامنے لائے جائیں۔ ملکی بقا کی جنگ صرف اور صرف اپوزیشن جماعتیں لڑ رہی ہیں۔
عمر ایوب کے مطابق چینی اور گندم سکینڈل میں محسن نقوی براہ راست ملوث ہیں، اس سلسلے میں ہونیوالی تحقیقات پر سوال اٹھاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گندم سکینڈل کی انکوائری ایف آئی اے کر رہی ہے جو وزیرِ داخلہ ہی کے ماتحت ہے، ایسے میں انکوائری ٹھپ کر دی گئی۔
پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کا اس وقت کوئی مستقبل نہیں لیکن اتنا بتا دوں کہ عمران خان کا فوجی ٹرائل نہیں ہوگا۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل نے حسن نصر اللہ کے قتل کی تفصیلات جاری کردیں