غزہ میں 10لاکھ افراد

غزہ میں 10لاکھ سے زائد افراد کھانے پینے کی اشیاء سے محروم

ویب ڈیسک: غزہ میں 10لاکھ سے زائد افراد کھانے پینے کی اشیاء سے محروم ، ماہ اگست کے بعد راشن و دیگر اشیاء نہ پہنچ سکیں ۔
اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک کا کہنا تھا کہ وسطی اور جنوبی غزہ میں 10لاکھ سے زائد افراد تک اگست کے بعد راشن یا کھانے پینے کی اشیا نہیں پہنچ سکیں۔
راشن و دیگر اشیائے ضروریہ نہ پہنچنے کے باعث غزہ میں انسانی بحران تباہ کن ہے۔
دوسری جانب غزہ کے وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے ایمرجنسی پولیو ویکسینیشن کیمپین سے جڑی میڈیکل ٹیموں کو جنوبی غزہ میں داخلے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم میں 54تجاویز شامل ، دستاویز ات منظر عام پر آگئیں