ایرانی صدر اپنے پہلے غیر ملکی

ایرانی صدر اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر عراق پہنچ گئے

ویب ڈیسک: ایرانی صدر اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر عراق پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق ایران کے نومتنخب صدر مسعود پزشکیان اپنے پہلے غیر ملکی دورہ پر عراق کے پہنچ گئے، اپنے 3 روزہ دورے میں وہ ملکی اعلیٰ حکام سے ملاقات کرینگے۔
عراقی پہنچنے پر وزیراعظم محمد شیاع السوڈانی نے بغداد ہوائی اڈے میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا پرتپاک استقبال کیا۔
ایرانی صدر نے بغداد ہوائی اڈے سے آنجہانی ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی شہید اور ان کے ساتھی ابو مہدی المہندس شہید کے مزارات پر حاضری دی۔
عراقی وزیراعظم السوڈانی نے ایرانی صدر اور ان کے ہمراہ پہنچنے والے وفد کے ساتھ جامع مذاکرات کیے جس کے بعد صدر پزشکیان اور السوڈانی نے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے فروغ کے لیے 14 معاہدوں پر دستخطی تقریب میں شرکت کی۔
دونوں رہنماوں کے مابین ہونے والے معاہدے ٹیکس تعاون، زراعت، قدرتی وسائل، اطلاعات، سماجی تحفظ، یوتھ اور اسپورٹس، تعلیم، سیاحت، ثقافت، تاریخی نوادرات کی پیشہ وارانہ تعلیم اور ترقیاتی شعبوں میں تعاون کے سمجھوتوں پر مشتمل ہیں۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان عراق کے صدر، قومی اسمبلی کے سپیکر اور بعض سیاسی سربراہان کے ساتھ بھی ملاقات کریں گے۔
یاد رہے کہ ایرانی صدر اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر عراق پہنچ گئے۔اپنے 3 روزہ دورے میں وہ ملکی اعلیٰ حکام سے ملاقات کرینگے۔

مزید پڑھیں:  خاتم النبیین ﷺ کی ولادت انسانیت پر اللہ کا احسان عظیم ہے، علی امین