گرلز ہائی سکول شاہ افضل آباد

چارسدہ، گرلز ہائی سکول شاہ افضل آباد کی عمارت خستہ حالی کا شکار

ویب ڈیسک: ضلع چارسدہ میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول شاہ افضل آباد کی عمارت خستہ حالی کا شکار ہو گئی، جو کہ طالبات کی زندگیوں کے لئے خطرناک بن گیا ہے۔
طالبات کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سکول میں موجود 500 سے زائد طالبات سمیت 22 سکول سٹاف کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سکول میں اٹھ سے 10 کمروں کی کمی کا مسئلہ بھی درپیش ہے، کمروں کی کمی اور خستہ حال کمروں کے باعث درجنوں دیہات کی بچیاں حصول علم سے محروم ہو رہی ہیں۔
علاقہ مشران نے بھی اس پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
بچیوں کا کہنا تھا کہ بارشوں کے دوران خوف کی باعث کمروں سے باہر تعلیم کی حصول پر مجبور ہیں، حکومت فوری طور پر نئے کمروں کی تعمیر یقینی بناکر تعلیم کے حصول کیلئے سازگار ماحول فراہم کرے۔
علاقہ مشران کا کہنا تھا کہ 40 طالبات کی گنجائش والی کے کلاس رومز میں 100 یا اس سے بھی زیادہ 120 طالبات کو بٹھایا جاتا ہے، حالانکہ حکومت کی پالیسی ایک کمرے میں 40 طالبات کی ہے۔
طالبات کاکہنا تھا کہ زیادہ گنجائش کے باعث کمروں میں چٹائی پر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں، سکول میں کمپیوٹر لیب بھی موجود نہیں۔
علاقہ مشران نے کہا کہ سولر سسٹم کی اپگریڈیشن سمیت سکول میں پینے جکے صاف پانی کی فراہمی ناگزیر ہے۔
اہالیان علاقہ کی جانب سے محکمہ تعلیم ،ڈپٹی کمشنر سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیاہے ۔
یاد رہے کہ ضلع چارسدہ میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول شاہ افضل آباد کی عمارت خستہ حالی کا شکار ہو گئی، جو کہ طالبات کی زندگیوں کے لئے خطرناک بن گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  سپیس ایکس کے خلا بازوں نے تاریخ رقم کر دی