خیبر پختونخوا میں گورنر راج

خیبر پختونخوا میں گورنر راج کاکوئی امکان نہیں، بیرسٹر گوہر

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگنے کا کوئی امکان نہیں ہے ۔
پارلیمنٹ کے احاطہ سے گرفتار ممبران کے معاملے پر چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ معاملہ سپیکر کے سامنے اٹھایا ہے کوشش کریں گے تناؤ کم ہو، سختیاں کم ہوں اور حالات بہتری کی طرف جائیں ۔
میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کل پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی بنی ہے، آج ہمارے تمام ارکان شرکت کریں گے، ہمارے ایم این اے سعد اللہ بلوچ کوگھرسے اٹھایاگیا۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگنے کا کوئی امکان نہیں ہے اس حوالے سے قیاس آرائیوں سے گریز کرنا چاہئے ۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے پی ٹی آئی کے گرفتار 10 اراکین اسمبلی کو اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی طرف سے پروڈکشن آرڈرز جاری ہونے پر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچا دیا گیا ۔
پی ٹی آئی کے زیر حراست اراکین نے اسپیکر قومی اسمبلی کے چیمبر میں ان سے ملاقات کی اور ان کے سامنے شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کے دورہ امریکا سے واپسی تک آئینی ترمیم کا معاملہ مؤخر