اڈیالہ جیل کے قیدی کی سوچ

اڈیالہ جیل کے قیدی کی سوچ صوبوں کو آپس میں لڑوانا ہے،عظمیٰ بخاری

ویب ڈیسک: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل کے قیدی کی شیطانی سوچ صوبوں کو آپس میں لڑوانا ہے۔
اپنے بیان میں وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ایک صوبے کا وزیراعلیٰ دوسرے صوبے پر چڑھائی کی باتیں کر کے بغاوت کو ہوا دے رہا ہے۔
انہوں پہلی ناکام بغاوت کے ثمرات اب تک ملک اور ان کی جماعت بھگت رہے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بارے میں غلاطت بکنے سے قبل اپنے گھر کی خواتین کا خیال کر لیتے۔
سیاسی میدان اورکارکردگی میں مریم نواز کا مقابلہ کرنے کے بجائے ذاتیات پر حملے کرکے ہیرو بنتے ہوئے شرم آنا چاہیے۔
عظمی بخاری نے مزید کہا کہ اڈیالہ جیل کے قیدی کی شیطانی سوچ صوبوں کو آپس میں لڑوانا ہے، صوبائیت اور لسانی کارڈ اڈیالہ جیل کے قیدی کے اپنے گلے پڑیں گے۔
انہوں نے کہا کہ دن کے وقت یہ لوگ بھیڑیے بنتے اور رات کو لومڑی کی طرح معافیاں مانگتے اورپائوں پکڑتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پچھلے چھ سالوں میں جو بھی ترقی کی راہ میں رخنے ڈالے گئے وہ ایک ہی جماعت نے ڈالے۔ جس صوبے میں ان کی 11سال سے حکومت ہے وہاں بے روزگاری، غربت اور مہنگائی اپنے عروج پر ہے۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت کو چار کروڑ پختونوں کے بجائے ایک مکار اور بدیانت شخص کی فکر ہے، ایک طرف اسٹیبلشمنٹ کو دھمکیاں دیتے دوسری طرف معافیاں مانگتے ہیں،یہ ان کی اوقات ہے۔
وزیراطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں وزیراعلیٰ کے خلاف آوازیں اٹھ رہی ہیں، علی امین گنڈاپور کو ان کی اپنی جماعت کے لوگ ہی مسٹر 10پرسنٹ کا لقب دے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے موقع پر موبائل فون سروس بند کرنیکا فیصلہ