علی امین کاصحافیوں سے متعلق بیان

عمران خان نے علی امین کاصحافیوں سے متعلق بیان نامناسب قرار دیدیا

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا صحافیوں سے متعلق بیان نامناسب قرار دے دیا ۔
اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا علی امین گنڈاپور کو صحافیوں کے بارے میں ایسی گفتگو نہیں کرنی چاہیے تھی۔
انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور جوش خطابت میں بہت زیادہ بول گئے ہیں، علی امین گنڈا پور کی صحافیوں کے بارے میں گفتگو کی تائید نہیں کرتا۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان مزید کہنا تھا کہ صحافی جس پریشر میں کام کر رہے ہیں وہ جہاد کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ 8ستمبر کو اسلام آباد میں ہونے والے جلسے میں وزیراعلی کے پی علی امین گنڈا پور نے صحافیوں سے متعلق نازیبا زبان استعمال کی تھی ۔
علی امین گنڈا پور کی جانب سے نازیبا الفاظ کے استعمال پر صحافی برادری کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا تھا۔
علی امین گنڈا پور کے رویے پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور اسد قیصر نے معافی بھی مانگی تھی تاہم صحافیوں کی جانب سے علی امین گنڈا پور سے معافی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  پشاور پولیس لائنز مسجد دھماکہ میں مطلوب دہشتگرد گرفتار، اہم انکشافات متوقع