پارلیمنٹ تمام اداروں کی ماں

پارلیمنٹ تمام اداروں کی ماں ہے، جسٹس عامر فاروق

ویب ڈیسک: چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ تمام اداروں کی ماں ہے اور پارلیمنٹ کے اندر گھس کر ممبران اسمبلی کو گرفتار کر لیاگیا ہے ۔
پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری اور ان کے جسمانی ریمانڈ سے متعلق کیس میں ریمارکس دیتے ہوئے جسٹس عامر فاروق کا کہنا تھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی اپنا کام کر رہے ہیں گرفتاریوں کا معاملہ عدالت بھی دیکھ سکتی ہے۔
چیف جسٹس کا سرکاری وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہنا تھا کر کیا رہے ہیں، یہی کام پہلے اس ہائیکورٹ میں کیا، اب پارلیمنٹ میں کر دیا، کسی ادارے کا وقار باقی نہیں رہنے دینا۔
جسٹس عامر فاروق نے کہا پارلیمنٹ سیگرفتاریوں کے خلاف درخواست آئندہ ہفتے سنیں گے۔
پراسیکیوٹر جنرل اسلام آباد نے کہا پی ٹی آئی جلسے میں ریاست مخالف خوفناک تقاریر کی گئیں، جس پر عدالت نے کہا اگر آپ کی بات مان لی جائے پھر تو قتل کے ملزم کا تو ان کانٹر کر دیں، کسی نے کتنا ہی سنگین جرم کیا ہو اس کو فیئر ٹرائل کا حق ہے۔
جسٹس ثمن رفعت نے کہا جن پولیس آفیشلز نے یہ مقدمہ دیا ان کی کوئی انکوائری ہوئی کہ ان کی کیا ٹریننگ ہوئی ہے۔
خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو روکنی بینچ نے پارلیمنٹ ہاوس سے گرفتار پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کے 8 روزہ جسمانی ریمانڈر کو کالعدم قرار دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  بتایا جائے آئینی بل کا ڈرافٹ اور نسخہ کہاں سے آیا؟،اسدقیصر