یحییٰ السنوار کو محفوظ راستہ دینے

یحییٰ السنوار کو محفوظ راستہ دینے کی تجویز اسرائیل نے کبھی نہیں دی، حماس

ویب ڈیسک: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یحییٰ السنوار کو محفوظ راستہ دینے کی تجویز اسرائیل نے کبھی نہیں دی۔ محفوظ راستہ دینے کی اسرائیلی تجویز غیر منقطی ہے۔
حماس ذرائع کے مطابق تنظیم کو یحییٰ السنوار کے لئے محفوظ راستہ دینے کی کوئی اسرائیلی تجویز کبھی نہیں پیش کی گئی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ حماس کے سربراہ کے حوالے سے اسرائیلی ذمے دار کی بات غیر معقول، غیر منطقی اور قطعی ناقابل قبول ہے۔
اس سلسلے میں حماس ذرائع نے مزید بتایا کہ یہ تجویز اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی حکومت کے سیاسی دیوالیے پن کی دلیل ہے۔
حماس نے تصدیق کی کہ تل ابیب حکومت عمر قید کے سزا یافتہ 65 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنے سے انکار کر چکی ہے۔ اب اس کے بعد اسرائیل فلاڈلفیا راہ داری کا معاملہ مذاکرات کو طول دینے کے لیے استعمال کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  لوئر دیر، ہسپتال انتظامیہ اور ینگ ڈاکٹرز تنازعہ شدت اختیار کر گیا