لاہور جلسے کیلئے وزیراعلیٰ متحرک

لاہور جلسے کیلئے وزیراعلیٰ متحرک، ہر حلقے سے 500کارکن لیجانے کی ہدایت

ویب ڈیسک: لاہور جلسے کیلئے وزیراعلیٰ متحرک ہو گئے، گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں ہر حلقے سے 500کارکن لے جانے کی ہدایت کر دی۔
پی ٹی آئی کے لاہور جلسے سے متعلق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ نے ہر حلقے سے 500 کارکن لاہور لے جانے کی ہدایت کی ہے، جبکہ صوبہ بھر سے قافلے صوابی میں جمع ہوں گے۔
صوابی میں جمع ہونے کے بعد صوابی سے مرکزی قافلہ علی امین گنڈا پور کی قیادت میں جلسہ گاہ کی طرف روانہ ہوگا، وزیراعلی نے ہر صورت جلسہ گاہ پہنچنے کے بھی احکامات دیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ نے آنسو گیس اور لاٹھی چارچ سے بچاؤ کا سامان بھی ساتھ رکھنے پر زور دیا ہے تاکہ کسی بھی صورتحال کا سامنا کرنا پڑے تو بچا جا سکے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ رکاوٹیں دور کرنے کے لیے ہیوی مشینری کا استعمال کیا جائےگا، جلسے سے متعلق تمام وزراء اور اراکین اسمبلی ویڈیو بیانات بھی جاری کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں فیصلہ ہوا ہے کہ کارکنوں کو خوراک مہیا کرنے کی زمہ داری متعلقہ اراکین اسمبلی کی ہوگی، خیبرپختونخوا سے 30 ہزار سے زیادہ کارکنان کی جلسہ میں شرکت کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
لاہور جلسے کیلئے وزیراعلیٰ متحرک ہو گئے، گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں ہر حلقے سے 500کارکن لے جانے کی ہدایت کر دی۔
چاروں ریجنز کی جلسوں سے متعلق اجلاس میں وزیراعلی کی جانب سے ہر حلقے سے 500 کارکن لاہور لیجانے کی ہدایات کی گئی ہے۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ مینڈیٹ چوروں گھبرانا نہیں ، پورا پاکستان نکلے گا، کل پختونخوا سے قافلے پنجاب کی طرف رواں دواں ہونگے۔
انہوں نے کہا کہ عوام فیصلہ کریں چوروں سے آزادی لینی ہے یا انکی غلامی کرنی ہے، پاکستان کو اور بانی پی ٹی آئی کو ازاد کروائیں گے۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا میں 90 فیصد ہاﺅسنگ سوسائٹیزغیر قانونی ہیں، محکمہ بلدیات