پاکستان سٹاک ایکسچینج دنیا کی بہترین

رواں سال پاکستان سٹاک ایکسچینج دنیا کی بہترین مارکیٹ قرار

ویب ڈیسک: رواں سال پاکستان سٹاک ایکسچینج دنیا کی بہترین مارکیٹ قرار دیدی گئی، یہ تبصرہ امریکی معاشی جریدے بلوم برگ کی جانب سے کیا گیا ہے ۔
بلوم برگ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ رواں سال پاکستان سٹاک ایکسچینج دنیا کی بہترین مارکیٹ رہی۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100انڈیکس ایک دہائی کی سب سے زیادہ بیرونی خریداری پر بند ہوا ہے۔ اسی لئے سٹاک ایکس چینج سال 2024 میں دنیا کی بہترین مارکیٹ رہی ہے۔
جاری رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ بیرونی فنڈ نے رواں سال 8.7 کروڑ ڈالر مالیت کے شیئرزخریدے ہیں، بیرونی خریداری اور بہتر معاشی اعشاریوں نے رجحان مثبت کیا ہے۔
بلوم برگ کی رپورٹ میں وضاحت کی گئی ہے کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 1.1 فیصد اضافے سے 81 ہزار 459 پر بند ہوا۔
اس کے ساتھ ہی ہنڈرڈ انڈیکس کی تاحال بلند ترین اختتامی سطح 81 ہزار 865 پوائنٹس ہے۔
بلوم برگ کا کہنا ہے کہ سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس رواں سال 30 فیصد بڑھا، اس کے ساتھ ہی 100 انڈیکس کی جانب سے کاروباری دن کا ریکارڈ بن گیا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس پہلی بار 82 ہزار پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  جعلی حکومت آئینی ترامیم کے ذریعے عدلیہ کی آزادی داؤ پر لگا رہی ہے،بیرسٹر سیف