کرم جھڑپیں چوتھے روز میں داخل

کرم جھڑپیں چوتھے روز میں داخل،13افراد جاں بحق،25سے زائد زخمی

ویب ڈیسک: ضلع کرم میں جاری جھڑپیں چوتھے روز میں داخل ہو گئیں فائرنگ کے تبادلے میں اب تک 13افراد جاں بحق جبکہ 25سے زائد زخمی ہو چکے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق ضلع کرم کے گاؤں بوشہرہ اور احمد زئی کے درمیان مورچوں کی تعمیر پر چھڑنے والی لڑائی تاحال جاری ہے
پولیس کے مطابق اپر ، لوئر اور سنٹرل کرم کے چار مقامات پر اس وقت شدید لڑائی اور فائرنگ کا تبادلہ ہو رہا ہے جس میں فریقین فریقین ایک دوسرے کو بھاری اور خودکار اسلحے سے نشانہ بنا رہے ہیں ۔
لڑائی میں میزائل ، ماٹر ، راکٹ ، 75 گن سمیت دیگر چھوٹے بڑوں اسلحوں کا آزادانہ استعمال ہو رہا ہے ۔
پاراچنار اور صدہ شہر پر بھی وقفے وقفے سے میزائل داغے جا رہے ہیں ۔
پولیس حکام کے مطابق جاری جھڑپوں میں اب تک 13افراد اجاں بحق جبکہ 25سے زائد زخمی ہو گئے ہیں ۔
ڈپٹی کمشنر کرم کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ سیز فائر کیلئے کوششیں جاری ہیں،انشا اللہ آج ضلع بھر میں سیز فائر ہو جائے گی ۔
جنگ بندی اور دیگر معاملات کو ٹھیک کرنے کیلئے آج کمشنر کوہاٹ بھی کرم پہنچ رہے ہیں ۔
دوسری جانب لڑائی کے باعث سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بند پڑے ہیں جبکہ پاراچنار ٹو ٹل مین شاہراہ بھی ہر قسم آمد و رفت کیلئے بند ہے ۔
روڈ کی بندش کے باعث سینکڑوں کی تعداد میں گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں جن میں پھل اور سبزیاں خراب ہوچکی ہیں ۔
ڈرائیوروں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ہمارے لئے کھولنے کا ا نتظام کیا جائے ۔

مزید پڑھیں:  مخصوص نشستیں : الیکشن کمیشن کا پانچواں اجلاس بے نتیجہ ختم ہو گیا