پروفیسر جہانزیب چیئرمین مردان تعلیمی بورڈ

پروفیسر جہانزیب چیئرمین مردان تعلیمی بورڈ تعینات

ویب ڈیسک: پروفیسر جہانزیب چیئرمین مردان تعلیمی بورڈ تعینات کر دیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج مردان کے گریڈ 20 کے پروفیسر جہانزیب کو دو سال کے لیےچیئرمین مردان تعلیمی بورڈتعینات کر دیا۔
محکمہ تعلیم کی جانب سے اس حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے، اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ پروفیسر جہانزیب کی تعیناتی خیبر پختونخوا بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ایکٹ 1990 کے تحت کی گئی ہے۔
پروفیسر جہانزیب کی تعیناتی فوری طور پر عمل میں آئی ہے اور وہ ڈیپوٹیشن بنیادوں پر اپنی خدمات سرانجام دیں گے۔
محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق تعیناتی کی شرائط و ضوابط بعد میں طے کی جائیں گی۔

مزید پڑھیں:  حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد علی خامنہ ای کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی