بہترین کارکردگی پر انعامات کا اعلان

صوبائی کابینہ کے اراکین کیلئَے بہترین کارکردگی پر انعامات کا اعلان

ویب ڈیسک: وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبائی کابینہ کے اراکین کیلئَے بہترین کارکردگی پر انعامات کا اعلان کر دیا ہے۔
وزیراعلی نے اعلان کیا تھا کے ہر 6 ماہ بعد صوباٸی وزراء کی کارکردگی کو دیکھا جائے گا۔ اب اسے عملی جامہ پہنچاتے ہوئے وزیراعلیٰ نے ٹاپ 10 صوباٸی وزراء کا اعلان کر دیا۔
ان 10 صوبائی وزراء میں نمبر ون پوزیشن پر آنے والے صوباٸی وزیر آبپاشی عاقب اللہ خان ہیں۔ ان کے بعد دوسرے نمبر پر صوباٸی وزیر ہاٸر ایجوکیشن مینا خان آفریدی، تیسرے نمبر پر صوباٸی وزیر مزہبی امور محمد عدنان قادری آتے ہیں۔
صوبائی وزراء میں باقی کی 6 پوزیشنوں پر بالترتیب محمد سجاد صوباٸی وزیر زراعت، افتاب عالم آفریدی صوباٸی وزیر قانون، پختونیار خان صوباٸی وزیر پبلک ہیلتھ، محمد ظاہر شاہ صوباٸی وزیر حوراک، محمد نظیر احمد عباسی صوباٸی وزیر مال مویشی، سید فخر جہان معاون خصوصی براۓ کھیل اور عبدالکریم تورڈھیر مشیر براۓ صنعت شامل ہیں۔
کل وزیراعلی ہاوس میں ایک تقریب کے دوران ان صوبائی وزراء میں وزیراعلی علی امین گنڈاپور، پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمرایوب انعامات تقسیم کرینگے۔ یاد رہے کہ وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبائی کابینہ کے اراکین کیلئَے بہترین کارکردگی پر انعامات کا اعلان کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  جعلی حکومت نے کل ماڈل ٹاؤن جیسے سانحے کی سازش تیار کی تھی ،بیرسٹر سیف