پی ٹی آئی رہنماؤں پر بغاوت

پی ٹی آئی رہنماؤں پر بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: اسلام آباد میں سنگجانی جلسے میں تقاریر کی بنیاد پر حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماؤں پر بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت ضابطہ فوجداری کی سیکشن 196 کے تحت درخواست جمع کرائے گی، اس کے تحت مقدمات ناقابل ضمانت ہوتے ہیں۔ اس میں پولیس کو وارنٹ کی ضرورت بھی نہيں ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت قانون اور وفاقی پراسیکیوٹر جنرل نے فیصلے کی توثیق کردی ہے، اس کے بعد وفاقی کابینہ سے باضابطہ منظوری کیلئے درخواست کردی گئی۔
یاد رہے کہ 8 ستمبر کو سنگجانی میں پی ٹی آئی نے جلسہ کیا تھا، جو کہ مقررہ وقت سے کئی گھنٹے زائد چلا تھا اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے خطاب میں سخت زبان استعمال کی تھی۔
جلسے کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے تھے، اب ایک بار پھر سے ان تقاریر کی بنیاد پر حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماؤں پر بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  آئینی عدالت کا قیام شہید بے نظیر بھٹو کا آخری وعدہ تھا، بلاول