وفاقی وزیراطلاعات کی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

وفاقی وزیراطلاعات کی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو وارننگ

ویب ڈیسک: وفاق پر لشکر کشی کے حوالے سے وفاقی وزیراطلاعات کی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو وارننگ، پی ٹی آئی ملک کو غیر مستحکم کرنا چاہتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ملک کو غیر مستحکم کرنا چاہتی ہے۔
وفاق پر لشکر کشی کے حوالے سے وفاقی وزیراطلاعات کی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو وارننگ میں کہا گیا ہے کہ اگر انہوں نے وفاق پر لشکر کشی کی تو قانون حرکت میں آئَ گا۔
وزیراعلی خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کو انقلاب لانا ہے تو خیبر پختونخوا میں تعلیم اور صحت کے شعبے میں انقلاب لائیں۔
انہوں نے تحریک انصاف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک کی معیشت کی بہتری کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں، سرکاری وسائل کو استعمال کر کے وفاق پر لشکر کشی کسی صورت ناقابل قبول ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا لشکر کشی کرنے کے مقصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، لشکر کشی کریں گے تو قانون حرکت میں آئے گا، دس وزیر، گاڑیوں اور سرکاری بندوں کے ساتھ انقلاب نہیں آتا۔

مزید پڑھیں:  کسی صورت لبنان میں تباہی کے متحمل نہیں ہو سکتے، اقوام متحدہ