خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے فعال 390کیسز

خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے فعال 390کیسز میں صرف 21 ہسپتال میں زیرعلاج

ویب ڈیسک: موذی ڈینگی مرض پھر سے پھیلنے لگا، خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے فعال 390کیسز میں صرف 21 ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔
ذرائع کے مطابق صوبے میں اب تک ڈینگی کے 1002 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، ان میں سے اب تک 612 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ پچھلے 24 گھنٹوں میں 98 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اب تک پشاور سے 286 اور ایبٹ آباد سے 121 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے، اسی طرح پشاور، ایبٹ آباد، نوشہرہ، مانسہرہ اور کوہاٹ میں اس وقت ڈینگی آوٹ بریک چل رہا ہے۔
حکام کے مطابق ڈینگی سے اب تک دو اموات ہوئی ہیں، صوبہ میں انسداد ڈینگی کی کاروائیاں جاری ہیں، حکام کی جانب سے عوام کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
موذی ڈینگی مرض پھر سے پھیلنے لگا، خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے فعال 390کیسز میں صرف 21 ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

مزید پڑھیں:  کاٹلنگ، گوداموں سے کروڑوں کی چوری کرنےوالے 4 ملزمان گرفتار