حزب اللہ کی اسرائیلی فوجی ٹھکانوں

حزب اللہ کی اسرائیلی فوجی ٹھکانوں پر بمباری، سرحد پر صیہونیوں کا حملہ پسپا

ویب ڈیسک: حزب اللہ کی اسرائیلی فوجی ٹھکانوں پر بمباری کے ساتھ ساتھ جہادی تنظیم نےسرحد پر صیہونیوں کا حملہ پسپا کر دیا۔ لبنان کی تنظیم حزب اللہ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ بدھ کی صبح انہوں نے اسرائیل فوج کے ٹھکانوں پر راکٹ حملہ کیا ہے۔
حزب اللہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ مقامی وقت کے مطابق سات بج کر 15 منٹ سے سات بج کر 20 منٹ کے درمیان ہونے والے تین حملوں میں شتولا اور مسکاف ام کے علاقوں میں اسرائیلی فوجیوں کو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔
حزب اللہ کا مزید کہنا ہے کہ ان حملوں میں کئی اسرائیلی افواج کے ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس سے کچھ ہی دیر قبل حزب اللہ کی جانب سے یہ بھی دعویٰ کیا گیا تھا کہ انہوں نے لبنان کے قصبے اداسیہ سے اسرائیلی فوج کو پیچھے ہٹ جانے پر مجبور کیا ہے۔
اسرائیل کی جانب سے اب تک حزب اللہ کے ان دعوﺅں پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔
دوسری طرف لبنان کی مزاحمتی حزب اللہ کی جانب سے لبنانی سرحد پر اسرائیلی فوجیوں کے خلاف کارروائی کی گئی جس کے بعد صہیونی فوجیوں کی اپنے 4 ساتھیوں کی لاشیں اٹھا کر بھاگنے کی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لبنانی سرحد کے قریب اسرائیلی فوج کا ہیلی کاپٹر اپنے فوجیوں کو ریسکیو کر رہا ہے، اور صہیونی فوجی زخمیوں اور لاشوں کو ہیلی کاپٹر میں منتقل کررہے ہیں۔
اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز بیروت پر کم از کم 14 مرتبہ بمباری کی ہے، اسرائیلی فوج کی بمباری سے قبل شہریوں کو علاقوں سے 500 میٹر دور رہنے کی ہدایت کی گئی۔
لبنان سے اسرائیل کے شمالی علاقوں میں صبح سے تقریباً 100راکٹ داغے گئے ہیں، اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ لبنان سے داغے جانے والے راکٹوں سے کوئی زخمی نہیں ہوا۔
یاد رہے کہ حزب اللہ کی اسرائیلی فوجی ٹھکانوں پر بمباری کے ساتھ ساتھ جہادی تنظیم نےسرحد پر صیہونیوں کا حملہ پسپا کر دیا۔

مزید پڑھیں:  ایران نے اسرائیل پر حملے میں ممکنہ طور پر شہاب 3 میزائل استعمال کیے