تل ابیب میں ڈرون حملوں سے

تل ابیب میں ڈرون حملوں سے بھگدڑ، متعدد اسرائیلی زخمی

ویب ڈیسک: اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں ڈرون حملوں سے بھگدڑ مچنے کے باعث متعدد اسرائیلی زخمی ہو گئے۔
ذرائع نے بتایا کہ تل ابیب پر ڈرون حملے کے دوران شیلٹرز کی طرف بھاگنے والے متعدد اسرائیلی زخمی ہوگئے تھے۔
رپورٹس کے مطابق تل ابیب میں چار زور دار دھماکے سنے گئے ہیں، اس دوران اسرائیل کی جانب سے ایک ڈرون مار گرانے کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے۔
ادھر لبنان کے دارالحکومت بیروت کے گنجان آباد علاقے میں اسرائیل کی جانب سے عمارت پر حملہ کیا گیا۔
اس حملے کے دوران 6 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے.

مزید پڑھیں:  جنوبی وزیرستان میں سپورٹس فیسٹیول کا آغاز، اہالیان علاقہ کی شرکت