262271 7216906 updates 3

بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں – وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ترسیلات زرکے ضمن میں مراعات دینے کے حوالے سے اجلاس کیا، اجلاس میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ملک میں بھیجی جانے والی ترسیلات زر کی موجودہ صورتحال اور اس حوالے سے ان کو مزید مراعات دینے کے حوالے سے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا،

معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز سید ذوالفقار عباس بخاری نے وزیرِ اعظم کو بتایا کہ گذشتہ اٹھارہ ماہ میں تقریباً دس لاکھ پاکستانیوں کو بیرون ملک بھجوایا گیا،کوروناکی صورتحال کےباوجودخطے کےدوسرےممالک کی نسبت بیرون ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی کی جانب ترسیلات زرمیں استحکام دیکھنےمیں آیاہے،  گذشتہ سال مئی میں ترسیلات زر20.1ارب ڈالر تھیں جبکہ کورونا کے چار ماہ کےباوجود اس سال مئی میں ترسیلات زر20.5ارب ڈالرریکارڈ کی گئیں،

مزید پڑھیں:  سردار سلیم حیدر نے گورنر پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں، انہوں نے کہا کہ ملک سے باہر کام کرنے والے ہنرمندوں، مزدوروں اور دیگر پیشوں سے وابستہ افراد کو نہ صرف ترسیلات زر بلکہ ہر ممکنہ شعبے میں سہولت کاری حکومت کی اولین ترجیح ہے،

مزید پڑھیں:  مسلمان گورنر کی مندر میں‌پوجا پر بھارتی مسلمانوں کی تنقید

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ بیرون ممالک میں موجود نوکریوں کے مواقع  اور مارکیٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے ہنرمندوں اور کاریگروں کی صلاحیتیوں میں اضافے اور انکی پیشہ وارانہ تربیت پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ ایسے قابل افراد کو بہتر مواقع میسر آ سکیں،

وزیراعظم نے مشیر خزانہ اور گورنر سٹیٹ بنک کو ہدایت کی کہ ترسیلات زر کے حوالے سے مراعاتی پیکیج کو جلد از جلد حتمی شکل دی جائے تاکہ اس پیکیج پر فوری عمل درآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔